غداری کیس، مشرف نے تحقیقاتی رپورٹس اور شہادتوں کے ریکارڈ کو نامکمل قرار دیدیا، آرمی چیف کے عہدے چھوڑنے اور اشفاق پرویز کیانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی پیش کیا جائے،درخواست دائر

جمعرات 22 مئی 2014 07:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22مئی۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف نے تحقیقاتی رپورٹس اور شہادتوں کے ریکارڈ کو نامکمل قرار دیتے ہوئے مزید دستاویزات کیلئے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اور استدعا کی ہے کہ ان کے آرمی چیف کا عہدہ چھوڑنے اور جنرل اشفاق پرویز کیانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی دیا جائے۔ سابق صدر کے وکیل نے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کردی ۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے خصوصی عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ استغاثہ کو باقی رہ جانے والی دستاویزات کو فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ایمرجنسی کی توثیق کرنے والی اسمبلی کی قرارداد منسلک نہیں کی گئی سات نومبر کے اجلاس میں شریک ارکان کی فہرست پیش کی جائے جبکہ تین نومبر کے کابینہ اجلاس میں شہریوں اور اٹارنی جنرل کی فہرست بھی پیش کی جائے سابق صدر نے دائر درخواست میں یہ بھی استدعا ہے کہ پرویز مشرف کے آرمی چیف کے عہدے چھوڑنے اور اشفاق پرویز کیانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :