کسی بھی میڈیاہاوٴس پرقدغن نہیں لگنی چاہئے،رضاربانی،حکومت کی نااہلی کی وجہ سے معاملات الجھ گئے ،حکومت کوثالثی کاکرداراداکرناہوگا، ملک نازک دورسے گزررہاہے ، کسی بھی محاذآرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا، بھارت اور افغانستان میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعدیکجہتی کی ضرورت ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 21 مئی 2014 07:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء)پیپلزپارٹی کے سینیٹررضاربانی نے کہاہے کہ کسی بھی میڈیاہاوٴس پرقدغن نہیں لگنی چاہئے ،بدقسمتی سے فیصلہ دینے والے پیمرااراکین پیپلزپارٹی میں سے تھے اب نہیں ہیں ،حکومت کی نااہلی کی وجہ سے معاملات الجھ گئے ،حکومت کوثالثی کاکرداراداکرناہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نازک دورسے گزررہاہے ،محاذآرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا،بھارت اورافغانستان میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعدپاکستان کویکجہتی کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کواتناکمزورنہیں کرناچاہئے ،حکومت کوفیصلے کرناہونگے ،حکومت کے معاملات کونہج تک پہنچادیاہے ،وزیراعظم خودمداخلت کریں ،اداروں کوبھی اناکامسئلہ نہیں بناناچاہئے اورمعاملات کوحل کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کسی بھی میڈیاہاوٴس پرپابندی لگانے کے خلاف ہے اداروں کوچاہئے کہ معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کریں ۔

متعلقہ عنوان :