شہبازشریف کی شنگھائی میں چینی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ،عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے جہاں بھی جانا پڑا جائیں گے ،وزیر اعلیٰ ،وزیراعلی پنجاب کا کوئلے کی کان سے چلنے والے پاور پلانٹ کا جائزہ،توانائی منصوبوں میں چین کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں‘ شہباز شریف

بدھ 21 مئی 2014 07:42

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء )وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے پاکستانی عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانا ان کا مشن ہے اور اس حوالے سے جہاں بھی جانا پڑا جائیں گے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق شنگھائی میں چینی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی ہیں ملاقاتوں میں بجلی چینی مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے سربراہوں سے پیداوار اور توانائی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے ایگزم بنک کے حکام سے پنجاب کو دئیے گئے قرضوں پر شرح منافع میں کمی اور ادائیگی کی شرائط میں رعایتیں دینے پر زوردیا۔بنک حکام نے یقین دلایا کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کی فراہمی میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔ چین کے شنگھائی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام 32ارب ڈالر کا ترقیاتی پیکیج دینے پر چین کے شکرگزار ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ دور حکومت میں پاک چین تعلقات کو اقتصادی تعاون میں ڈھالنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی،موجودہ حکومت معیشت کی بحالی اور توانائی بحران کے حل کیلئے دوست ملکوں سے رابطوں کی تجدید کر رہی ہے۔ادھروزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے تعاون کے منصوبوں پر چینی حکام کے شکر گزار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف منگل کے روز چین کے شہر جینگ میں کوئلے کی کان سے چلنے والے پاور پلانٹ کا دورہ کا جس کا شمار دنیا کے سب سے بڑے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس میں ہوتا ہے۔

شہباز شریف نے دو گھنٹے تک پاور پلانٹ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 4640 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ایجاد کا بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ اور بہترین دوست ہے جوکہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے کام آیا ہے۔