افغانستان جلدمعقول ٹرانزٹ فیس پررضامندہوجائیگا،اسحاق ڈار، افغانستان قریبی ہمسایہ ملک پاکستان تعلقات مزیدمضبوط بنانے کاخواہشمندہے،وزیر خزانہ

بدھ 21 مئی 2014 07:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے اس امیدکااظہارکیاہے کہ افغانستان جلدہی ایک معقول ٹرانزٹ فیس پررضامندہوجائیگا۔وفاقی وزیرمنگل کے روزوزارت خزانہ میں افغانستان کے سفیرجانان موسیٰ زئی سے بات چیت کررہے تھے ۔ملاقات کے دوران سینیٹرمحمداسحاق ڈارکاکہناتھاکہ افغانستان پاکستان کاایک قریبی ہمسایہ ملک ہے اورپاکستان قریبی ہمسایہ ملک ہے اپنے تعلقات مزیدمضبوط بنانے کاخواہشمندہے ۔

انہوں نے علاقائی ممالک کوآپس میں منسلک کرنے کے حوالے سے کام کوتیزرفتاری سے آگے بڑھانے کی ضرورت پرزوردیا۔انہوں نے زوردیاکہ پاکستان اورافغانستان برادرممالک ہیں اورپاکستان تمام مسائل کے حل کیلئے افغانستان کی بھرپورمددکریگا۔

(جاری ہے)

ڈارکاکہناتھاکہ بطورمسلمان دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ معاشرتی ،سماجی اورمذہبی ورثہ موجودہے ۔وفاقی وزیرنے واضح کیاکہ اپنے مذہبی تمدن کی روشنی میں ہمیں موجودہ تعلقات کواقتصادی وعلاقائی تعاون کی نئی بلندیوں پرلے جانا ہوگاجوکہ ہمارے مثبت بردارانہ تعلقات کاعکاس ہوگا۔

ایک متوازن پرامن اورمضبوط افغانستان ہی خطے باالخصوص دونوں ممالک کے درمیان بہتراقتصادی تعاون کے فروغ کاضامن ہے ۔قبل ازیں افغانستان کے سفیرجانان موسیٰ زئی نے وزیرخزانہ کوبجلی کی ٹرانسمیشن کے منصوبے کیسا1000کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیااورواضح کیاکہ افغانستان معاہدے کی تکمیل کے حوالے سے پرعزم ہے اوراس پرمکمل عملدرآمدکرناچاہتاہے جوکہ پاکستان ،افغانستان ،کرغزستان اورتاجکستان کامشترکہ معاہدہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :