دہشتگردی کیخلاف جنگ ، پاکستان کا نقصان 3 جنگوں سے زیادہ ہوا، وزیر دفاع ، پاک فوج دنیا کی بہترین تربیت یافتہ اور قابل فوج ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور پاکستانی عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، عالمی برادری تسلیم کرے

بدھ 21 مئی 2014 07:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین تربیت یافتہ اور قابل فوج ہے ، پاکستان افغان الیکشن میں عدم مداخلت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے ، عالمی برادری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے ، ان خیالات کا اظہار وزیر دفاع نے تھائی چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل تانسک سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے روز وزارت دفاع میں ان سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

وفاقی وزیر نے کہا پاک فوج اور پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اورتین جنگوں سے زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا تااہم اس کے باوجود حوصلے بلند ہیں اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنے کے عزم پر قائم ہیں ،امید ہے کہ بہت جلد اس مشن میں کامیابی سے ہمکنار ہونگے، انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین تربیت یافتہ اور قابل فوج ہے عالمی برادری پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرے ۔

(جاری ہے)

خواجہ اصف نے کہا کہ افغانستان میں ہونے والے الیکشن میں عدم مداخلت کی پالیس پر گامزن ہے اور جنگ زدہ ملک میں امن و استخکام اور مضبو ط جموریت کا خواہاں ہے، اس موقع پر تھائی جنرل نے کہا کہ پاکستانی افواج پیشہ ورانہ ، مکمل تربیت یافتہ اور جنگی صلاحیتوں سے مالا مال ہے دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے پا کستانی فوج نے کامیابی سے کردار ادا کیا ہے ۔