پی ایس او کے پاس جٹ فیول ختم ، کراچی ائرپورٹ پر تیل کی سپلائی معطل ،پروازوں کی روانگی کے لئے ذخیرہ فیول بھی ختم ،صورتحال سنگین صورتحال اختیار کرگئی،پی آئی اے انتظامیہ کا طیاروں کو کراچی سے اسلام آباد اور لاہور بھیجنے پر غور

بدھ 21 مئی 2014 07:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) پی ایس او کے پاس جٹ فیول ختم ہونے کے باعث کراچی ائرپورٹ پر تیل کی سپلائی معطل ہوگئی ، پروازوں کی روانگی کے لیے بھی ذخیرہ ختم ہوگیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں کے لئے ایندھن کی فراہمی کی صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے اور پی آئی اے انتظامیہ آپریشن جاری رکھنے کے لیے طیاروں کو کراچی سے اسلام آباد اور لاہور بھیجنے پر غور کررہی ہے تاکہ آپریشن جاری رکھا جاسکے کراچی سے ڈومیسٹک پروازوں کی روانگی کے لیے بھی تیل کے ذخائر ختم ہیں اور آنے والی پروازوں کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ وہ واپسی کا فیول ساتھ لے کر آئیں واضح رہے کہ آئل ریفائنری اور پی ایس او کے درمیان تنازع کے باعث پی ایس او کو تیل کی فراہمی بند ہوئی ہے اور دونوں کمپنیوں کے تنازعے کے باعث ائر لائن آپریشن متاثر ہورہا ہے ۔