جیو اور جنگ کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ،مقدمات پر کارروائی اور گرفتاریاں روکنے کیلئے حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا

بدھ 21 مئی 2014 07:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء) ملک بھر میں اپنے خلاف مقدمات کے بعد جیو اور جنگ کی انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور ان مقدمات پر کارروائی اور گرفتاریاں روکنے کیلئے حکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی ہے ۔ ادارے کے وکیل اکرم شیخ کی طرف سے منگل کو دائر کی گئی درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ مارگلہ تھانے میں درج مقدمے کی تحقیقات کیلئے ایماندار اعلیٰ افسران کا تعین کیاجائے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ جنگ اور جیوکیخلاف ملک بھر میں درج ہونے والے مقدمات کی تفصیلات طلب کریں ۔ ڈاکٹر شائستہ واحدی اور دیگر کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے چینلز اور دیگر افراد کو روکا جائے اور پیمرا سے کہا جائے کہ وہ اس حوالے سے کارروائی کے درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ادارے کے مالک اور ملازمین کی گرفتاریاں روکنے کیلئے بھی حکم امتناعی جاری کیاجائے جبکہ مارگلہ تھانے میں درج مقدمے کی تحقیقات کیلئے ایماندار اعلیٰ پولیس افسران کا تقرر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :