وفاقی حکومت کا عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ،یکم جون سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائیگا۔ سمری 30 مئی کو منظوری کے لئے وزیر اعظم کو ارسال کی جائے گی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے اضافے کا امکان

بدھ 21 مئی 2014 07:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21مئی۔2014ء)وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا۔یکم جون سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائیگا۔ سمری 30 مئی کو منظوری کے لئے وزیر اعظم کو ارسال کی جائے گی ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ہائی اوکٹین میں چار روپے، مٹی کے تل میں3 روپے میں اضافہ کیا جائیگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بارے اوگرا نے فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے سمری 30 مئی کو ارسال کی جائے گی ۔اضافے کا اطلاق یکم جون2014 سے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔