چین سے منگوائے گئے ریلوے کے 2انجن ایک ہی روز میں فیل

منگل 20 مئی 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء)چین سے منگوائے گئے ریلوے کے2انجن ایک ہی روز میں فیل ہوگئے،ٹرینیں کئی گھنٹے کھڑی رہنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت ریلوے نے ایک روز قبل چین سے2انجن منگوائے تھے اور ان کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کیا تھا اس موقع پر وزارت ریلوے نے کہا تھا کہ چین سے منگوائے گئے انجن ریلوے انجینئرز اور چینی حکام نے چیک کئے ہیں اور ان کی گارنٹی بھی دی گئی ہے،لیکن جب ایک انجن کراچی سے شالیمار ایکسپریس کو لے کر روانہ ہوا تو سکھر کے قریب ہی انجن فیل ہوگیا اور مسافر کئی گھنٹے تک ذلیل وخوار ہوتے رہے اسی شام دوسرا انجن لاہور سے روانہ ہوا جو ساندہ کے قریب فیل ہوگیا،جس کے باعث ٹرین میں سوار مسافر گھنٹوں ذلیل ہوتے رہے اور کئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد دوسرا انجن آنے پر ٹرین کو روانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :