اگلے الیکشن کیلئے4حلقوں کی تحقیقات کرانا ہوں گی،عمران خان،نیا پاکستان تب ہی بنے گا جب دھاندلی کرنے والوں کو سزا ملے گی،ظلم کرنیوالوں کیخلاف کھڑا ہوا،افتخار چوہدری نے قوم کو دھاندلی زدہ الیکشن دیا،میر شکیل الرحمان کیخلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

منگل 20 مئی 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن کیلئے4حلقوں کی تحقیقات کرانا ہوں گی،نیا پاکستان تب ہی بنے گا جب دھاندلی کرنے والوں کو سزا ملے گی،ظلم کرنے والوں کیخلاف کھڑا ہوا ہوں،افتخار چوہدری نے قوم کو دھاندلی زدہ الیکشن دیا،میر شکیل الرحمان کیخلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ اور جیو کے 6آدمی حکومتی عہدوں پر ہیں،وقت کے ہر فرعونوں سے مقابلہ کیا،جنگ اور جیو گروپ پاکستانی فوج کو بدنام کر رہا ہے،آئی ایس آئی پاک فوج کی آنکھیں اور کان ہیں،انہوں نے کہا کہ عوامی لیڈر ہوں ،میرا کام عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے،میں امن کے لئے بات کروں تو مجھے طالبان خان کہا جاتا ہے،میرشکیل الرحمان مجھے بلیک میل کرنا چاہتے تھے میں بلیک میل ہونے والا نہیں ہوں،نواز شریف اور شکیل الرحمان بھائی بھائی بنے ہوئے ہیں،میر شکیل الرحمان کی ڈوریاں ڈالر دینے والے ہلا رہے ہیں،جیو گروپ نے میری کردار کشی کی.

انہوں نے آصف علی زرداری اور پرویز مشرف کی بھی کردار کشی کی،میر شکیل الرحمان ٹیکس معاف کرانے کیلئے ایسا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میری کوئی قیمت نہیں ہے،اللہ نے مجھے بہت دیا ہے،کوئی مجھے بلیک میل نہیں کرسکتا،2013ء کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی اور ب ڑے بڑے لوگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

افتخار چوہدری نے قوم کو دھاندلی زدہ الیکشن دیا،افتخار چوہدری کیلئے قوم نے قربانیاں دی تھیں،دھاندلی میں ساتھ دینے والوں کو اب مقام دئیے جارہے ہیں،دھاندلی کیخلاف احتجاج پر کارکنوں کا قتل بھی برداشت کیا،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں آئندہ الیکشن شفاف ہوں،نیا پاکستان تب ہی بنے گا جب دھاندلی کرنے والوں کو سزا ملے گی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) والوں کے پیسے ملک سے باہر ہیں یہ پاکستان کا پیسہ ملک میں نہیں لاسکتی۔