بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کامنصوبہ ناکام، فرنٹیئر کور اور پولیس کی خفیہ اداروں کی اطلاع پر ملکر مشترکہ کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن اور دیگر بارودی سامان قبضے میں لیکر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،افغان حکام علیحدگی پسندوں کی سرپرستی، تربیت اور مالی معاونت سے باز رہیں ،میر سرفراز بگٹی،بلوچستان اور پاکستان کو کمزور کرنے کی ان سازشوں کو ناکام بنا دینگے، افغانستان کے علاقے میں علیحدگی پسندوں کے 34 تربیتی کیمپس بھی موجود ہیں ،صوبائی وزیر داخلہ

منگل 20 مئی 2014 07:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء )حکومت بلوچستان نے صوبے میں جاری بدامنی شورش کے پیچھے کارفرما قوتوں کو متنبہ کرتے ہوئے افغان حکام کو کہا ہے کہ وہ علیحدگی پسندوں کی سرپرستی تربیت اور مالی معاونت سے باز رہیں بلوچستان اور پاکستان کو کمزور کرنے کی ان سازشوں کو ناکام بنا دینگے افغانستان کے علاقے میں علیحدگی پسندوں کے 34 تربیتی کیمپس بھی موجود ہیں دہشت گردوں کو اسلحہ و ایمونیشن سپلائی کرنے کی بڑی سازش کو فرنٹیئر کور اور پولیس نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر ملکر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ناکام بناکر بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن اور دیگر بارودی سامان قبضے میں لیکر 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء صوبائی وزیر داخلہ وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایف سی مدد گار سینٹر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی اس موقع پر کیپٹل سٹی پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ کمانڈنٹ غزہ بند سکاؤنٹس کرنل مقبول شاہ کرنل محمد اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ فرنٹیئر کور اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے ذریعے جنگل پیر علیزئی میں حساس اداروں کی نشاندہی پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکوں میں استعمال ہونیوالے بارود اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں جس میں ایس ایم جی کلاشنکوف 100 عدد جی تھری پسٹل 3 عدد شارٹ گن 1 عدد کلاکوف 9 عدد پسٹل مختلف اقسام کے 136 عدد پسٹل گن 8 عدد اے جی ایل رائفل فٹنگ 4 عدد سنائپر ٹیلی سکوپ 10 عدد اسلحہ ٹارچ 10 عدد میگزین بکس 17 عدد مختلف اقسام کے راؤنڈز 2 ہزار کھاد نئیٹرو فاسفیٹ70 بیگ سرکٹ بورڈ 250 عدد آئی ای ڈی سوئچ 50 عدد ڈیٹونیٹر 200 پرائما کارڈ 10 رول  ایل ای ڈی وائر 3 بنڈل  الیکٹرک بیٹری سوئچ 100 عدد ایل ای ڈی ریمو ٹ کنٹرول 45 عدد الیکٹرک سٹریپ 50 عدد ٹرانسسٹر 200 عدد شامل ہیں فورسز کے عملے نے سامان برآمد کرکے 2 افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ کافی عرصے سے انٹیلی جنس اداروں کو اطلاع تھی جس کیلئے مسلسل کام جاری تھا گذشتہ روز انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ایک ٹرک کو قبضے میں لے لیا جو اسلحہ اور دیگر بارودی مواد لیکر کوئٹہ میں داخل ہورہا تھا یہ اسلحہ بلوچ علیحدگی پسند دہشت گردوں کیلئے لایا جارہا تھا جسے سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ کو ایک بہت بڑی دہشت گردی سے بچالیا گیا ہے سیکورٹی فورسز کی کارروائی قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حال ہی میں پاروت اور پنجگور میں ایف سی نے کامیاب آپریشنز کئے اور سماج دشمن عناصر کو کافی نقصان پہنچایا گیا یہ دہشت گرد پاکستان اور بلوچستان میں انتشار پھیلانا چاہتے تھے انہوں نے الزام عائد کیا کہ بلوچ علیحدگی پسندوں کے 34 کیمپس افغانستان میں موجود ہیں جہاں انہیں اسلحہ پیسے اور تربیت دیکر دہشت گردی کیلئے پاکستان اور بلوچستان میں بھیجا جاتا ہے ان عناصر کو انڈیا اور خفیہ ادارے ”را“ کی بھی سرپرستی حاصل ہے ان کا مقصد صرف پاکستان کو کمزور کرنا ہے مگر ہم واضح کرتے ہیں کہ ان کے عزائم کو خاک میں ملاکر پاکستان اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائینگے انہوں نے کہاکہ کارروائی کے دوران 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور جو پاکستانی شہریت رکھتے ہیں انہیں عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائیگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں فراری کیمپوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی جاسکتی کیونکہ وقتاً فوقتاً وہ اپنے ٹھکانے تبدیل کرتے رہتے ہیں ہمسایہ ممالک کی مداخلت سے متعلق انہوں نے کہاکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے باقاعدہ ثبوت بھی پیش کئے تھے اور موجودہ حکومت کے پاس بھی ٹھوس شواہد موجود ہیں جنہیں حکومت مختلف پلیٹ فارم پر پیش کرتی رہتی ہے افغانستان کی نئی حکومت کے قیام سے متعلق انہوں نے کہاکہ ہم انہیں پیغام دیتے ہیں کہ وہ دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان میں مداخلت سے گریز کرے اور ان کی سرزمین پر قائم علیحدگی پسندوں کے کیمپس کو بند کیا جائے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں پولیس لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کو نہ صرف جدید تربیت بلکہ اسلحہ اور ساز و سامان کی فراہمی کیلئے رقم مختص کی جائیگی ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ امن و امان کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایف سی کو پولیس کے اختیارات مزید توسیع کردی گئی ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پولیس لیویز اور بی سی کو مزید بہتر اور فعال بنانے کیلئے مختلف ریفارمز کی ہیں حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد صحت تعلیم کے شعبوں کی بہتری اور قیام امن کی بہتری کیلئے جو اقدامات اٹھائے وہ قابل تحسین ہیں۔