خیبر پختونخوا حکومت کا ایم اے تک بیروز گار نوجوانوں کو ماہانہ دو ہزار الاؤنس دینے کا فیصلہ، بیروز گار نوجوانوں کو دو ہزار روپے بیروز گار الاؤنس کی ادائیگی آئندہ مہینے سے شروع کی جائیگی

منگل 20 مئی 2014 07:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء)خیبر پختونخوا حکومت نے ایم اے تک بیروز گار نوجوانوں کو ماہانہ دو ہزار الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے بیروز گار نوجوانوں کو دو ہزار روپے بیروز گار الاؤنس کی ادائیگی آئندہ مہینے سے شروع کی جائیگی ۔ اس حوالے سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں بیروز گار نوجوانوں کی فہرستیں مرتب کر کے صوبائی حکومت کوارسال کرینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے دو ہزار ماہانہ بیروز گاری الاؤنس ان نوجوانوں کے لئے ہیں جو کہ ماسٹر تک تعلیم مکمل کر چکے ہیں انہیں دو ہزار روپے بیروز گاری الاؤنس ملازمت ملنے تک جاری رہے گی او ر ملازمت ملنے کی صورت میں ان سے دو ہزار روپے کے الاونس کی فراہمی روک دی جائیگی ۔ ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ یونیورسٹیوں کے سربراہان بھی فہرستیں مرتب کرینگے ۔ ریگولیر بنیادوں پر اور پرائیویٹ بنیادوں پر ماسٹر تک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کی فہرستیں دی جائیگی اور چھان بین کے بعد بیروز گاری الاؤنس کی فراہمی شروع کر دی جائیگی