پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں ،وزیراعظم ، غیر ملکی سرمایہ کار صنعت، بنیادی ڈھانچے ، مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ، حکومت ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی ، پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پارلیمانی رابطوں میں اضافے کی ضرورت ہے، میاں نواز شریف کی سویڈن پارلیمانی وفد اور سنگاپورین سرمایہ کار کمپنی کے گروپ چیئرمیں سے گفتگو

منگل 20 مئی 2014 07:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ِ ، غیر ملکی سرمایہ کار بلاجھجک سرمایہ لگائیں حکومت پاکستان ہر ممکن سہولیات اور تحفظ فراہم کرے گی، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے سنگاپورین سرمایہ کار کمپنی مین ہارڈ کے گروپ چیئرمین شہزاد نسیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، جنہوں نے پیر کے روز ان سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورت حال اور سرمایہ کاری کے دسیتاب مواقوں کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیکرٹری ریلوے پروین آغا، سی ڈی اے کے چیئرمین معروف افضل اور این ایچ اے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ بھی ملاقات میں شریک تھے ، وزیر اعظم نے وزیراعظم نے گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صنعت، بنیادی ڈھانچے ، مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں بہترین ماحول اور وسیع مواقع موجود ہیں ، حکومت نے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اس موقع پر ہارڈ گروپ کے گروپ چیئرمین نے معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہا تے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان 'غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے سب سے زیادہ پرکشش ملک بن گیا ہے، دریں اثنا سویڈن کے اسپیکر کی سربراہی میں 20رکنی پارلیمانی وفد نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی ، وزیراعظم نے سویڈن کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی اراکین کے درمیان قریبی روابط سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کاموقع ملے گا۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پارلیمانی رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔