اسحا ق ڈار کی تقریروں اور اشاروں سے نہیں لگتا آنے والے بجٹ میں کو ئی بہتری ہو گی، خورشید شاہ ،تنخواہوں میں اضا فہ ہو گا نہ بجلی کی لو ڈ شیڈنگ اور قیمتوں میں کمی ہو گی نہ مہنگا ئی پرکنٹرول ہوگا اور نہ ہی قرضے کم ہو نگے تا ہم دعا گو ہوں کہ معیشت کی بہتری کے لیے جو با تیں اسحا ق ڈار کرر ہے ہیں وہ سچ ثا بت ہوں مگر مجھے لگتا ہے کہ ہم جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہو نگے ،سکھر میں خسرہ کی با رہ رو زہ مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

منگل 20 مئی 2014 07:22

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اسحا ق ڈار کی تقریروں اور اشاروں سے نہیں لگتا کہ آنے والے بجٹ میں کو ئی بہتری ہو گی نہ تنخواہوں میں اضا فہ ہو گا نہ بجلی کی لو ڈ شیڈنگ اور قیمتوں میں کمی ہو گی نہ مہنگا ئی پرکنٹرول ہوگا اور نہ ہی قرضے کم ہو نگے تا ہم دعا گو ہوں کہ معیشت کی بہتری کے لیے جو با تیں اسحا ق ڈار کر ہے ہین وہ سچ ثا بت ہوں مگر مجھے لگتا ہے کہ ہم جہاں کھڑے تھے وہیں کھڑے ہو نگے سکھر میں خسرہ کے حوا لے سے شروع کی جا نے والی با رہ رو زہ مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان وفاق کی ذمہ داری ہے اور میاں نواز شریف نے پہلے ہی کہا تھا کہ کراچی آپریشن پر جو اخراجات آئیں گے وہ وفاق برداشت کر ے گا تو میری ان سے گذار ش ہے کہ وہ وقت ضا یع کیے بغیر فوری طور پر سندھ حکومت کو مطلوبہ رقم جا ری کر ے ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے روز سے کہتا آرہا ہوں کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہو نا چا ہیئے آج دیکھ لیں کیا ہو رہا ہے الگ الگ با تین ہو رہی ہین کوئی جیو کے تو کو ئی آئی ایس آئی کے حق میں تو کو ئی اپنے مطا لبات کے حق میں جلوس نکا ل رہا ہے اور ایس ایسا لگ رہا ہے کہ ہم اچھا ئی کی طرف جا ہی نہیں رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی مطالبہ کرچکا ہوں کہ الطاف حسین کو پا سپورٹ اور شنا ختی کا رڈ جا ری کیا جا ئے قبل ازیں سردار غلام محمد مہر میڈیکل کالج میں خسرہ کے حوا لے سے چلا ئی جا نے والی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے خو رشید شاہ نے مزید کہا کہ ہمیں رنگ و نسل ، ذات پا ت سے با لا تر ہو کر امراض کا مقابلہ کرنا ہو گا اور اس حوا لے سے ہمیں جد ید ٹیکنا لو جی کا استعمال بھی کرنا ہو گا ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پو لیو کے حوا لے سے جس طرح پا کستان کو یا د کیا جا تا ہے اس بڑی بد قسمتی کیا ہو گی اور شرم کی بات یہ ہے کہ اس حوا لے سے ہمارا مقابلہ ایتھو پیا ، زمبا بوے اور افغا نستان جیسے ملکوں سے کیا جا رہا ہے دنیا ہما ری ہر موڑ پر مدد کر رہی ہے تا ہم ہمیں بھی چا ہیئے کہ اس حوا لے سے ملنے وا لے فنڈز پو ری ایما نداری سے انجام دیں ہمیں نا لائق لو گوں کی ضرورت نہیں تقریب میں رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چا ؤلہ ، سابق ایم پی اے ڈا کٹر نصر اللہ بلو چ کے علاوہ ڈا کٹرو ں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :