پاکستان پر سفری پابندی عائد ، ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کااجلاس 22مئی کو جنیوا میں طلب ، قومی ادارہ صحت اور وزیراعظم پولیو سیل کی ترجمان عائشہ رضا پاکستان کی نمائندگی کرینگی

منگل 20 مئی 2014 07:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء) پاکستان پر سفری پابندی عائد ، ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کااجلاس 22مئی کو جنیوا میں طلب کرلیا گیا ، قومی ادارہ صحت اور وزیراعظم پولیو سیل کی ترجمان عائشہ رضا پاکستان کی نمائندگی کرینگی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے چند روز قبل پاکستان میں پولیو وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں اس حوالے سے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے بائیس مئی کو ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے ۔

بائیس مئی کو ہونیوالے اہم اجلاس میں پاکستان سمیت دیگر سو ممالک کے وزراء صحت کو بریفنگ دی جائے گی اجلاس میں پاکستان سے قومی صحت اور وزیراعظم پولیو سیل کی ترجمان عائشہ رضا نمائندگی کرینگی اجلاس میں پاکستانی وفد ایمرجنسی کمیٹی کی سفارشات اور ان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دے گا ۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کی صورتحال اور کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جائے گا اجلاس میں انسداد پولیو کے اقدامات اور درپیش سکیورٹی سے متعلق بھی عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے علاوہ تعاون کی بات کی جائے گی ۔

عین ممکن ہے کہ اس اجلاس کے بعد پاکستانیوں پر عائد اس پابندی کا خاتمہ ہو جائے، یا کسی قسم کی کوئی رعائیت مل جائے، جس سے بالغ افراد اور حاملہ خواتین کو اس پابندی سے نکال دیا جائے،