ایف بی آئی ایجنٹ کیخلاف آرمز ایکٹ کے تحت درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم ،جوئیل کاکس خصوصی مشن پر ہے ، اسلحہ رکھنے کا غلط استعمال ثابت نہیں ہو ا ،بیرسٹر زاہد ، ایف بی آئی ایجنٹ دبئی روانہ

منگل 20 مئی 2014 07:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20مئی۔2014ء)امریکی خفیہ ادارے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا ایجنٹ جیوئل کاکس پاکستان سے دبئی روانہ ہو گیا۔ کراچی کی مقامی عدالت کی جانب سے مقدمہ ختم ہونے کے بعد امریکی ایجنٹ جیوئل کاکس غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے دبئی روانہ ہو گیا ہے جہاں سے اسے امریکا لے جایا جائے گا۔قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے ایف بی آئی ایجنٹ جوئیل کاکس کے خلاف ائیر پورٹ پولیس اسٹیشن میں آرمز ایکٹ کے تحت درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

پیر کو سماعت کے دوران ملزم جوئیل کاکس عدالت میں پیش ہوا اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وکیل جوئیل کاکس بیرسٹر زاہد کا کہنا تھا کہ جوئیل کاکس خصوصی مشن پر ہے اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔

(جاری ہے)

اور اسلحے کا غلط استعمال ثابت نہیں ہو اہے۔ عدالت میں امریکی سفارت خانے کا خصوصی خط بھی پیش کیا گیا۔ عدالت نے امریکی سفارت خانے کا خط وزارت داخلہ سے تصدیق کرانے کا حکم دے دیا،وزارت داخلہ کی تصدیق کے بعد عدالت نے ایف بی آئی ایجنٹ جوئیل کاکس کے خلاف ائیر پورٹ پولیس اسٹیشن میں آرمز ایکٹ کے تحت درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

یاد رہے کہ ملزم جوئیل کاکس کے قبضے سے 5 مئی کو کراچی ایئر پورٹ پر پستول کے میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں،ملزم عدالت سے ضمانت پر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :