صدر،وزراء ،مسلح افواج کے سربراہان اورکورکمانڈرزکی آمدن پرٹیکس لاگوہے،ایف بی آر ، اہم سینئر عہدوں پر فائز شخصیات کی مراعات اور الاؤنسز قوانین کے تحت ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں،ادارے کی وضاحت

پیر 19 مئی 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان اخباری اطلاع کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ صدر وفاقی وزراء ،مسلح افواج کے سربراہان اور کور کمانڈروں کی آمدنی پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ،سرکاری ریڈیوکے مطابق ادارے نے ایک وضاحتی بیان میں کہاکہ درحقیقت چیئرمین ایف بی آر نے صرف یہ کہا تھا کہ اہم سینئر عہدوں پر فائز شخصیات کی مراعات اور الاؤنسز قوانین کے تحت ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

متعلقہ عنوان :