وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹریز نے نیامنصوبہ شروع کرنے کیلئے اڑھائی ارب روپے مانگ لئے

پیر 19 مئی 2014 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹریز نے آئندہ بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ فنڈسے ایک نیامنصوبہ شروع کرنے کے لئے اڑھائی ارب روپے مانگ لئے ہیں، منصوبے کے تحت ملک بھر میں سٹیچنگ مشین آپریٹز کی فنی تربیت کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے جس سے ا ندازا 1 لاکھ 20 ہزار افراد کو سلائی میں استعمال ہونے والی سٹیچنگ مشین پر کا م کرنے کی تربیت فراہم کی جائے گی، وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے قریبی ذرائع کے مطابق وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹریز نے آئندہ بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ فنڈسے ایک نیامنصوبہ شروع کرنے کے لئے اڑھائی ارب روپے مانگ لئے ہیں، منصوبے کے تحت ملک بھر میں سٹیچنگ مشین آپریٹز کی فنی تربیت کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں گے۔

اس منصوبہ میں اندازا 1 لاکھ 20 ہزار افراد کو سلائی میں استعمال ہونے والی سٹیچنگ مشین پر کا م کرنے کی تربیت فراہم کی جائے گی ان کو تربیت کی فراہمی کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف تربیتی مراکز کا قیام اور اس حوالے سے مختف پروگراموں اور کورسز کا آغاز اس منصوبہ کا بنیادی مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

بنیادی طور پر سٹیچنگ مشین آپریٹزٹیکسٹائل کی صنعت کی ویلیو ایڈیڈ سروسز کے ضمن میں آتے ہیں اور ا س کی مہارت رکھنے والے کاریگروں کی پوری دنیا میں مانگ ہے ۔

واضح رہے کہ وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹریز کا منصوبہ ہے کہ تربیت مکمل ہونے کے بعد ان سٹیچنگ مشین آپریٹز کو اندرون ملک ٹیکسٹائل کی صنعت میں کھپایا جائے گا ۔ فی الوقت چین اور ترکی میں گذشتہ چند ماہ میں لیبر کاسٹ (مزدوری) بڑہنے کے بعد دونوں ممالک بھارت پاکستان اور بنگلہ دیش سے سستے مزدوروں کی کھپت پر غور کر رہے ہیں جبکہ ان ممالک کے بعض حلقوں میں اپنی ٹیکسٹائل کے یونٹس بھی ان ممالک میں منتقل کرنے پر غور ہو رہا ہے جس سے ان فنی تربیت مکمل کرنے والے سٹیچنگ مشین آپریٹزکو روزگار کی سہولت میسر آ سکے گی بلکہ ان کی قدر و قیمت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔