متعدد اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی اصلاحات کے حوالے سے گرینڈ الائنس بنانے پر اتفاق

پیر 19 مئی 2014 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء)متعدد اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی اصلاحات کے حوالے سے گرینڈ الائنس بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ تحریک انصاف‘ مسلم لیگ (ق)‘ پاکستان پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان رابطے مکمل ہوچکے ہیں اور یہ الائنس ابتدائی طور پر انتخابی اصلاحات پر کام کرے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے کمیٹی کیلئے ممبران کے نام دے دئیے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے ابھی نام دئیے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کو تیز کیا جائے گا اور جلد ہی حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :