جسٹس افتخار نے عمران خان سے دھاندلی کرانے کے الزامات کے ثبوت طلب کر لئے

پیر 19 مئی 2014 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) سابق ریٹائرڈ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات کے دوران ان کی جانب سے دھاندلی کرانے کے الزامات بارے ثبوت مانگ لئے اور عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ وہ ان الزامات کو ثابت کریں۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے قریبی دوست کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھجوایا ہے کہ وہ 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف نے جو الزامات سابق چیف جسٹس پر عائد کئے ہیں اس حوالے سے وہ ثبوت پیش کریں۔ انہیں چیلنج ہے کہ وہ اگر ان الزامات کو ثابت کرسکتے ہیں تو کرلیں۔

متعلقہ عنوان :