مہمند ایجنسی ، بارودی سرنگیں پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید ،5 افراد زخمی ،باجوڑایجنسی میں لیویزکی گاڑی پربم حملہ، 4 لیویزاہل کارزخمی

پیر 19 مئی 2014 07:26

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء) مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگیں پھٹنے سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور 5افراد زخمی ہوگئے جبکہ باجوڑایجنسی کی تحصیل خار میں لیویزفورس کی گاڑی پربم حملہ میں ،4 لیویزاہل کارزخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحصیل خار کے علاقے رشکئی میں لیویز فورس کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرو ل بم سے حملہ کیا گیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کی ایک ٹیم سڑک کی حفاظت کے لیے سکیننگ کر رہی تھی جب وہ دو ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں کی زد میں آ گئی۔واقعہ میں زخمی ہونے والے پانچ افراد میں ایک سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو باجوڑ ایجنسی کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ادھر عسکری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی میں ممد گٹ روڈ پر ارودی سرنگیں پھٹنے سے دھماکے ہوئے جس میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔اہلکار کی ہلاکت شدت پسندوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔سات ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود اب تک حکومت اور طالبان کے درمیان ابتدائی رابطوں کے علاوہ بات چیت کے عمل میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، حتیٰ کہ فریقین مستقل جنگ بندی پر بھی متفق نہیں ہو سکے ہیں۔کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کہہ چکی ہے کہ حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب جنگ اور دھمکی کی سیاست کر رہی ہے اور اس صورتحال میں بامقصد اور سنجیدہ مذاکرات ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :