اداروں میں ٹکراوٴخطرناک ہوگا،خورشیدشاہ،امن وامان کیلئے وفاق سندھ حکومت کوفنڈزجاری کرے،میڈیا سے گفتگو

پیر 19 مئی 2014 07:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19مئی۔2014ء)اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ اداروں میں ٹکراوٴخطرناک ہوگا،عوام دوست بجٹ نظرنہیں آرہا،امن وامان کیلئے وفاق سندھ حکومت کوفنڈزجاری کرے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے وعدہ کیاتھاکہ کراچی آپریشن کے اخراجات وفاق برداشت کریگا،ایسانہ ہوکہ فنڈزنہ ہونے سے کراچی آپریشن متاثرہو،وزیراعظم سے کہوں گاسندھ حکومت کوفوری فنڈزجاری کئے جائیں ۔آئندہ وفاقی بجٹ میں مجھے کوئی بہتری نظرنہیں آرہی ۔بجٹ میں اسحاق ڈارکے بیانات دعوے لگتے ہیں ،اگرپولیوویکسین صوبوں کوفراہم نہیں کی گئی توذمہ داروفاقی حکومت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :