ٹماٹر کی پہلی دوغلی قسم سالار ایف 1 ٹنل کاشت کے لیے تیار

اتوار 18 مئی 2014 07:53

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ادارہ تحقیقات سبزیات نے ٹماٹر کی پہلی دوغلی قسم سالار ایف 1 ٹنل کاشت کے لیے تیار کی ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں دسمبر تا جنوری درجہ حرارت کم ہوتا ہے اور کہر بھی پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان مہینوں میں موسم گرما کی اگیتی سبزیوں کی کھلے کھیتوں میں کاشت ممکن نہیں اس لیے سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے ٹنل کاشت کو فروغ حاصل ہوا ہے ۔زرعی ماہر ین نے بتایا کہ ادارہ ہذا مختلف سبزیوں کے بیجوں کی منظور شدہ اقسام کا اول بنیادی بیج مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو فراہم کررہا ہے تاکہ ترقی پسند کاشتکاروں کی سبزیوں کے معیاری بیجوں کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔