پیپلز پا رٹی جمہو ریت کے خلاف کسی الائنس کا حصہ نہیں بنے گی،خورشید شاہ،ہم کرسی کے پیچھے جمہوریت کو قربان نہیں کرسکتے، جمہوریت کو اس وقت کو ئی خطرہ نہیں اسے خطرہ تب ہو گا جب تمام سیا سی جما عتیں ڈی ریل ہو جا ئیں گی ،سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 18 مئی 2014 07:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پا رٹی جمہو ریت کے خلاف کسی الائنس کا حصہ نہیں بنے گی ہم کرسی کے پیچھے جمہوریت کو قربان نہیں کرسکتے جمہوریت کو اس وقت کو ئی خطرہ نہیں اسے خطرہ تب ہو گا جب تمام سیا سی جما عتیں ڈی ریل ہو جا ئیں گی سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ نرنید ر مودی کو بحیثیت اپوزیشن لیڈر مبا رکباد پیش کرتا ہوں اور ان سے امید ہے کہ وہ وزیر اعظم بننے کے بعد پا کستان سے بہتر روابط رکھیں گے کیو نکہ پا کستان اور ہندو ستان مل کر اس خطے کو محفوظ بنا سکتے ہیں کیو نکہ نقصان دونوں ملکوں کے عوام کا ہوا ہے ان کا کہنا تھا کہ مو جودہ حکو مت کا رویہ اس وقت تک غیر سنجیدہ رہا ہے اگر وہ طا لبان سمیت دیگر مسائل پر سیاسی جما عتوں کو اعتماد میں لے تو کا فی مسائل خود بخود حل ہو سکتے ہیں مگر اس حوا لے سے حکو مت غیر سنجیدہ رہی ہے جس کی وجہ سے آج کو ئی جلسے جلوس نکا ل رہا ہے تو کوئی جمہو ریت کے خلاف با تیں کر رہا ہے تو کوئی ملکی سالمیت کے خلاف بول رہا ہیان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جا نب سے الطاف حسین کو پا سپورٹ اورشنا ختی کارڈ جا ری کر نے کے مطالبے کی حما یت کر تا ہوں تاہم بر طرفی کی با تیں نہیں ہو نی چا ہیئں کیو نکہ الطاف حسین اس ملک کے ہیں اور اگر وہ شناختی کا رڈ ما نگ رہے ہیں تو یہ ان کا حق ہے اور حکو مت کو یہ دینا بھی چا ہیئے ان کا کہنا تھا کہ جیو کے ساتھ وہی ہوا ہے جو بیمار ہلے ہی تھا اور اب مچھر بھی اسیکا ٹنے لگے ہیں ورنہ پروگرام تو پہلے بھی اس نے اس پروگرام سے بڑھ کر پیش کیے تھے ان کا کہنا تھا کہ ریا ست میں اداروں کا ٹکرا ؤ نہیں ہو نا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :