طالبان شوری نے براہ راست ملاقات کیلئے رضامندی ظاہر کردی،ملاقات سے48 گھنٹے قبل طالبان شوریٰ کواگاہ کیاجائے، رابطہ کارکمیٹی

اتوار 18 مئی 2014 07:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء )طالبان رابطہ کارکمیٹی نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ طالبان شوریٰ حکومت سے مذاکرات چاہتی ہے اور انھوں نے دوسری براہ براست ملاقات کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم ملاقات سے48 گھنٹے قبل طالبان شوریٰ کواگاہ کیاجائے۔ جس کے بعدملاقات کے مقام سیگاہ کر دیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ طالبان رابطہ کارکمیٹی کے طالبان شوریٰ سے پس پردہ رابطوں کے بعدمذاکرات میں حائل رکاوٹوں میں بتدریج کمی ہورہی ہے اورطالبان رابطہ کارکمیٹی کی درخواست پرہی شمالی وزیرستان میں کرفیو ختم کیا گیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ فریقین کی ملاقات آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ حکومت نے طالبان رابطہ کار کمیٹی کو جواب دیا ہے کہ ا آئندہ 2روز میں مشاورت کرکے طالبان رابطہ کار کمیٹی کو ملاقات کے لیے دن سے آگاہ کردیا جائے گا

متعلقہ عنوان :