تھانہ شرقپور شریف کی حوالات میں گستاخ رسول ﷺ کے مقدمہ بند ایک ملزم خلیل احمد کوپولیس وردی میں نوجوان محمد اسلم آرائیں نے پسٹل سے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا،پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکر سخت سکیورٹی میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نوا حی گاؤں بوھے واصل میں سپر دخاک کردیا

ہفتہ 17 مئی 2014 07:51

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)تھانہ شرقپور شریف کی حوالات میں گستاخ رسول ﷺ کے مقدمہ بند 295سی میں بند ایک ملزم خلیل احمد کوپولیس وردی میں نوجوان محمد اسلم آرائیں نے پسٹل سے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا، پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکر سخت سکیورٹی میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نوا حی گاؤں بوھے واصل میں سپر دخاک کردیا، اس موقع پر گاؤں میں سخت کشیدگی پائی گئی، پولیس زرائع کے مطابق ملزم مقتول خلیل احمد کا ایک قادیانی گھرانے سے تعلق تھا اور اس نے چار روز قبل ایک دوکان سے سرکار دو عالم کے روزہ مبارک کے پوسٹر کو پھاڑ کر بے حرمتی کی تھی، جہاں پر نوجوان نے اہل سنت کو جماعت کو اطلاع دی جنہوں نے توہین رسالت پر شرقپور روڑ بلاک کردیا ملزم مقتول خلیل احمد قادیانی کو 295کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، اور اسکو تھانہ کی حوالات میں بند کردیا، اہل سنت جماعت کے مطابق ایک عاشق رسول ﷺ کارکن محمد سلیم آرائیں نے پسٹل نکال کر تھانے کی حوالات میں فائرنگ کر کے اس کو ہلاک کردیا وقوعہ کی اطلاع پاکر ڈی پی او افضال کوثر، ایڈیشنل ایس پی عرفان اللہ ، ایس پی انو یسٹی گیشن رانا ممتاز موقع پر پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں کرلیا۔