نریندری مودی 21 مئی کو بھارتی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

ہفتہ 17 مئی 2014 07:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ آج ہفتہ کو وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی جبکہ نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی 21 مئی کو وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں عام انتخابات میں بھارتی اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والی جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم منموہن سنگھ آج ہفتہ کو وزارت عظمی کے عہدہ چھوڑ دیں گے جبکہ نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی 21 مئی کو وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے ۔ادھر بھارت میں بی جے پی کارکنوں کا کامیابی پر جشن کا سلسلہ جاری ہے۔