شمالی وزیرستان : کامیاب جرگے کے بعد 8 روز سے جاری کرفیوختم ،بنوں، میرانشاہ روڈ سمیت تمام اہم شاہراہ آمدروفت کے لئے کھول دی گئیں، ایف اے ،ایف ایس سی کے ملتوی ہونے والے پیپرز کے لئے خصوصی طور پر دوبارہ امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا،کنٹرولر امتحانات بنوں

ہفتہ 17 مئی 2014 07:48

میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)شمالی وزیرستان میں گذشتہ 8 روز سے جاری کرفیوختم کر دیا گیاہے۔کرفیو کی وجہ سے ایف اے، ایف ایس سی کے امتحانات دوبارہ منعقد ہوں گے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں گذشتہ 8 روز سے نافذ کرفیو کامیاب جرگے کے بعد اٹھا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بنوں میرانشاہ روڈ سمیت تمام اہم شاہراہ آمدروفت کے لئے کھول د یئے گئے ہیں۔ ادھر کنٹرولر امتحانات بنو ں بورڈ ظہور اللہ کے مطابق وہ طلبہ و طالبات جو کرفیو کے باعث ایف اے ،ایف ایس سی کے پیپرز نہیں دے سکے۔ ان کے لئے خصوصی طور پر دوبارہ امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ سات روز قبل غلام خان میں سیکورٹی فورسز پر بم دھماکے کے بعد شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :