سوئس بینکوں سے 200ارب ڈالرواپس آجائیں توکسی نئے ٹیکس کی ضرورت نہیں،عمران خان ، ملک کابراحال ،نوازشریف کودوروں سے فرصت نہیں ،دوسروں کاکلچرپاکستان پرتھوپنے کی اجازت نہیں دیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 17 مئی 2014 07:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200ارب ڈالرواپس آجائیں توکسی نئے ٹیکس کی ضرورت نہیں ملک کابراحال ہے ،اورنوازشریف کودوروں سے فرصت نہیں ،دوسروں کاکلچرپاکستان پرتھونپنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ صرف کاروباری مفادکیلئے جیوپران کی کردارکشی کی گئی جیوحکومت کامیڈیاسیل ہے اوردبئی میں بیٹھاشخص کنگ بناہواہے ،ہم دوسروں کاکلچرپاکستان پرتھوپنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کو200ارب ڈالرسوئس بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں اگریہ رقم ملک میں آجائے توہمیں کسی ٹیکس کی ضرورت نہیں ہے ۔نوازحکومت نے ایک سال میں 57ارب ڈالرقرض لے لیااس حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کیااورآج قیمتیں دوگناہ ہوگئی ہیں ملک کابراحال ہے اورنوازشریف کودوروں سے فرصت نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مغرب میں کوئی لیڈرکاروبارنہیں کرسکتااورکسی ملک کوکاروباری وزیراعظم نہیں چاہئے جبکہ پاکستان میں ایک کاروباری شخص وزیراعظم ہے جوملک کوکاروباری طریقے سے چلاناچاہتاہے آج پورے ملک میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے لیکن رائے ونڈمیں نہیں ہوتی ۔

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کا برطانیہ میں سب سے بڑاسرمایہ کارشمارہوتاہے یہ خودتوبیرون ملک سرمایہ لگارہے ہیں ملک میں سرمایہ کیسے لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جزااورسزاکے نظام تک معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتاہم نے نوجوانوں کوبیدارکردیاہے ۔ایک سوال پرکہاکہ جیوکے خلاف تمام ثبوت میڈیاکوفراہم کرین گے اورآج ہفتہ کوپریس کانفرنس میں یہ ثبوت دیئے جائیں گے۔