حکومت کاشمالی وجنوبی وزیرستان سمیت فاٹابھرمیں پولیوکیخلاف مہم شروع کرنے کافیصلہ، مہم کوکامیاب بنانے کیلئے آرمز فورسزکی مددلی جائے گی ، طالبان کے ساتھ مذاکرات میں بھی حکومتی ایجنڈے کی پہلی ترجیح پولیوکیخلاف مہم ہوگی۔چوہدری نثارکااعلان

ہفتہ 17 مئی 2014 07:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)حکومت کاشمالی وجنوبی وزیرستان سمیت فاٹابھرمیں پولیوکیخلاف مہم شروع کرنے کافیصلہ،مہم کوکامیاب بنانے کیلئے آرمز فورسزکی مددلی جائے گی جبکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں بھی حکومتی ایجنڈے کی پہلی ترجیح پولیوکیخلاف مہم ہوگی۔چوہدری نثارکااعلان۔

(جاری ہے)

جمعہ کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ حکومت نے پولیوکے خاتمے کیلئے فاٹابھرمیں بھرپورپولیومہم چلانے کافیصلہ کیاہے اوراس حوالے سے افواج پاکستان ،پولیس اورایف سی کی مددلی جائے گی جبکہ طالبان کے ساتھ آئندہ چندروزمیں شروع ہونے والے مذاکرات میں بھی اس معاملے کوسب سے پہلی ترجیح کے طورپرمذاکراتی ایجنڈے میں شامل کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :