چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی 9سالہ پاکستانی کو ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد،رائے حارث منظور کی درخواست پر ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارنے کی اجازت بھی دے دی گئی

جمعہ 16 مئی 2014 07:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے9سالہ پاکستانی کو ورلڈ ریکارڈ ہولڈر رائے حارث منظور کو او لیول کے امتحان میں سب سے کم عمر میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے،آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے رائے حارث منظور کی درخواست پر انہیں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :