قدرت کا انتقام : ایک سال قبل ماں اور بہن سے مل کر باپ کو قتل کرنے والے بیٹے نے ماں اور بہن کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا،ملزم فرار

جمعہ 16 مئی 2014 07:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)فیصل آباد کے علاقے محلہ رسول پورہ میں ظالم بیٹے نے رقم کے تنازعہ پر ماں اور بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ، ملزم نے ایک سال قبل اپنی والدہ مقتولہ شمیم اختر اور بہن مقتولہ یاسمین تبسم کے ساتھ مل کراپنے باپ کو بھی قتل کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹی ٹائپ کالونی میں ملزم تنویر کے بھائی سہیل نے لاہور سے ایزی پیسہ کے ذریعے اپنی والدہ شمیم اختر کو تین ہزار روپے بھجوائے ملزم تنویر نے اپنی والدہ سے رقم کا مطالبہ کیا تو والدہ نے تین ہزار کی بجائے پچیس سو روپے کی رقم ملزم کو دی جس پر ملزم نے اپنی والدہ شمیم اختر کو گالیاں نکالنا شروع کردیں اس دوران ملزم کی بہن یاسمین تبسم نے اپنے بھائی کو تنویر کو والدہ کو گالیاں دینے سے منع کیا جس پر ملزم تنویر نے مشتعل ہوکر پستول سے فائرنگ کرکے والدہ اور بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا یہ مکافات عمل ہے کہ ایک سال قبل ملزم نے اپنی والدہ اوربہن سے مل کر محمد یونس کو اس بناء پر قتل کردیا تھا کہ وہ شمیم اختر اور یاسمین اختر کو بدچلنی پر منع کرتا تھا چنانچہ اس قتل میں ملزم تنویر کا شمیم اختر اور بہن یاسمین تبسم چالان ہوکر جیل چلی گئی جہاں ملزم کا اپنی بہن جو عارف جو مقدمہ میں مدعی تھا سے راضی ہونہ ہونے کے بعد ملزم تنویر اور شمیم اختر اور بہن رہا ہوگئیں جو قتل کا شاخسانہ بن گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی ٹائپ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش کیلئے ایس پی لائل پور کی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :