جیوگروپ کے خلاف حکومت آئینی کارروائی کرے ، گروپ کے مالکان قوم کوبے وقوف بنارہے ہیں ، عمران خان،خیبرپختونخواہ کی حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں سے نمایاں ہے،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعہ 16 مئی 2014 07:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جیوگروپ کے خلاف حکومت آئینی کارروائی کرے ، گروپ کے مالکان قوم کوبے وقوف بنارہے ہیں ،خیبرپختونخواہ کی حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں سے نمایاں ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت گیارہ مئی کے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات میرٹ پرکرائے اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے ۔

چارحلقوں کی تصدیق نہ ہوئی توحکومت کیلئے مشکلات بھی پیداہوسکتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میڈیاکوآزادہوناچاہئے ،میڈیاپرقدغن کوئی جمہوریت حکومت نہیں لگاسکتی ۔انہوں نے کہاکہ جیوگروپ ملک دشمن ایجنڈاپرعمل کررہاہے ،جیومالکان بیرون ملک سے بیٹھ کرپاکستان میں اپنانیٹ ورک چلارہے ہیں اورملک میں تشددپھیلارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میڈیاکی آزادی پریقین رکھتاہوں جبکہ جیوگروپ کے مالکان کے خلاف الزامات کامقابلہ کروں گااورمنطقی انجام تک معاملہ کوپہنچاوٴں گا۔

حکومت آئین کے مطابق جیوگروپ کے خلاف کارروائی کرے ۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں حکومت کی کارکردگی دوسرے صوبوں سے بہترہے ،وفاقی حکومت صوبائی خودمختاری پرسوالیہ نشان نہ لگائے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت ہی بہت ہے آمریت کے دروازے بندہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :