پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کرنے کو تیار ہیں،چین،جوہری جنگ روکنے کیلئے کنٹرول لائن پر خاموشی ناگزیر ہے،ترجمان وزارت خارجہ

جمعہ 16 مئی 2014 07:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)چین نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تازہ کشیدگی بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ثالثی کے پیشکش کر دی ۔بھارت کو بحری حدود میں چینی فوج کی سرگرمیوں کی موجودگی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی فوج اپنی بحری حدود کے دفاع کے لئے ہر سطح پر کوشش کررہی ہے اور اس ضمن میں سمندری حدود میں چینی فوج اپنے دفاع کے لئے تعینات ہے تہذا بھارت کو اس حوالے سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی چینی سمندر میں چینی فوج کی سرگرمیاں ہر سطح پر امن اور اس کا مقصد کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کشیدگی کے تازہ واقعات تشویشناک ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایل او سی خاموش اور پرامن رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش ہونی چاہیے۔