وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے نیول چیف آصف سندھیلہ کی ملاقات،دوطرفہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور نیوی کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

جمعہ 16 مئی 2014 07:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل آصف سندھیلہ کی ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور اور نیوی کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو وزیراعلی ہاؤس لاہور میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سندھیلہ نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب اور ایڈمرل آصف سندھیلہ کے درمیان ہونے والی دوطرفہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور نیوی کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بحری فوج نے سمندری حدود کی حفاظت کیلئے ہمیشہ اپنا اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ پاکستان کی تینوں افواج‘ پاک آرمی‘ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :