اتنی بڑی تعداد میں ویکسین کا بندوست نہیں کر سکتے، وزارت صحت نے مسلح افواج کو60 ہزار پولیو ویکسین دینے سے معذرت کرلی

جمعہ 16 مئی 2014 07:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)وزارت صحت نے مسلح افواج کو60 ہزار پولیو ویکسین دینے سے معذرت کرلی۔اتنی بڑی تعداد میں ویکسین کا بندوست نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چند روز قبل جی ایچ کیو نے وزارت صحت کو خط لکھا تھا کہ امن مشن پر جانے والے پاک فوج کے جوانوں کے لئے60 ہزار پولیو ویکسین کی ضرورت ہے لہذا امن مشن پر جانے والے پاک فوج کے جوانوں کو روانگی سے قبل پولیو ویکسین دینا ضروری ہے ۔ وزارت صحت نے جی ایچ کیو کی جانب سے خط موصول ہونے کے بعد یہ ویکسین دینے سے معذرت ظاہر کر لی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں وزارت صحت کے پاس پولیو ویکسین نہیں ہے۔ویکسین کی کمی ہے لہذا پولیو ویکسین مارکیٹ سے خرید لی جائے۔

متعلقہ عنوان :