سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر مرحلہ وار عملدرآمد شروع کر دیا ،اوپی ایس افسران ہٹانے کے لئے پہلے مرحلے میں سندھ کی 5جیلوں اور 11ضلعی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ تبدیل

جمعہ 16 مئی 2014 07:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر مرحلہ وار عملدرآمد شروع کر دیا ہے ،اوپی ایس افسران ہٹانے کے لئے پہلے مرحلے میں سندھ کی 5جیلوں اور 11ضلعی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ تبدیل کر دئیے گئے ۔سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے او پی ایس افسران ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کی مہلت جمعرات 15مئی کو ختم ہونا تھی ۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق او پی ایس افسران ہٹانے کا کام مرحلہ وار شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ میں طویل اجلاس کے بعد جیل خانہ جات میں تعینات او پی ایس افسران کو پہلے ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ جیل خانہ جات میں 19گریڈ کے عہدوں پر 17اور18گریڈ کے افسران تعینات تھے ۔سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران میں کراچی کے قاضی شاہد،حیدرآباد کے یونس مسیح،سکھرکے اعجاز حیدر،لاڑکانہ کے آفاق رضوی، بدین کے ممتاز راجہ اورسانگھڑ کے سلیم رضا اور دیگر اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :