وفاقی کابینہ نے نائیجیریا،سعودی عرب،روسی فیڈریشن،عراق ،کویت اور ناروے سے ثقافتی تعاون کے سمجھوتوں،اردن کے ساتھ ثقافتی و سائنسی تعاون پر مذاکرات شروع کرنے اورکوریاکے ساتھ سزایافتہ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کی منظوری دیدی

جمعہ 16 مئی 2014 07:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)وفاقی کابینہ نے نائجیریا،سعودی عرب،روسی فیڈریشن،عراق ،کویت اور ناروے کے ساتھ 2014-19ء میں ثقافتی تعاون کے سمجھوتوں،ردن کے ساتھ 2014-18ء کیلئے ثقافتی وسائنسی تعاون کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے اورکوریاکے ساستھ سزایافتہ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کی منظوری دیدی ہے۔جمعرات کو وزیراعظم محمد نوازشریف کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں کابینہ نے نیشنل فوڈسیفٹی ،انیمل اینڈپلانٹ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کابل ان ہدایات کے ساتھ موٴخرکردیاکہ تحفظ خوراک وتحقیق کی وزارت سائنس وٹیکنالوجی اورتجارت کی وزارتوں کے صلاح مشورے سے بل کامسودہ تیارکرے تاکہ امورمیں کوئی دوہراپن نہ آئے ۔

(جاری ہے)

کابینہ نے تحفظ خوراک کی وزارت کی طرف سے پیش کردہ بیج ایکٹ میں ترمیمی بل 1976ء، اقتصادی امورڈویژن کے چین اورپاکستان کے درمیان لاہوراورنج لائن میٹروٹرین پروجیکٹ کیلئے فریم ورک سمجھوتے،پاکستان اورترکمانستان کے درمیان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن برائے اقتصادی تعاون کے سمجھوتے ،پاکستان بحرین مشترکہ اقتصادی کمیٹی کومشترکہ وزارت کمیشن کے طورپراپ گریڈکرنے کے بارے میں مفاہمتی یادداشت، وزارت تعلیم وتربیت کے پیش کردہ پاکستان اوراردن کے درمیان فنی تربیتی سمجھوتے کی توثیق ،ہاوٴسنگ وتعمیرات کی طرف سے پیش کردہ پاکستان اورترکی کے درمیان مفاہمتی یادداشت ،صنعت وپیداوارڈویژن کے پاکستان اورتیونس کے درمیان ہینڈی کرافٹس کے شعبے میں تعاون ، وزارت اطلاعات ونشریات کے نائجیریاکے ساتھ ثقافتی تبادلے کے پروگرام کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے ،پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان 2014-19ء کیلئے ثقافتی تعاون پروگرام ،روسی فیڈریشن کے ساتھ 2014-18ء کے ثقافتی پروگرام ،عراق سے ثقافتی تعاون کے بارے میں ایم اویوپرمذاکرات ،کویت کے ساتھ ثقافتی تبادلے کے بارے میں ایگزیکٹوپروگرام پرمذاکرات ،ناروے کے ساتھ 2014-19ء میں ثقافتی تعاون کیلئے ایم اویوکی تجدید،اردن کے ساتھ 2014-18ء کیلئے ثقافتی وسائنسی تعاون کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے ،داخلہ ڈویژن کی طرف سے پیش کردہ کوریاکے ساستھ سزایافتہ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے پردستخط ،تحفظ خوراک ڈویژن کے بحرین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ،خزانہ ڈویژن کے مالدوواکے ساتھ دوھرے ٹیکسوں سے گریزکے سمجھوتے ،سرمایہ کاری بورڈاورکویت کی متعلقہ اتھارٹی کے درمیان ایم اویوکی توثیق اورکابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 3اکتوبر 2013ء کوکئے گئے فیصلوں کی توثیق کی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :