پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ایک یا دو سال میں ممکن نہیں۔لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں پانچ سے دس سال لگیں گے،آئی ایم ایف نے حکومتی دعوی بے نقاب کردیا، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی حالت بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔پچاس یونٹ سے زیادہ بجلی کے استعمال پر سبسڈی ختم کرنا ہوگی ۔سربراہ آئی ایم ایف مشن

جمعہ 16 مئی 2014 07:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16مئی۔2014ء)آئی ایم ایف کے ہیڈ مشن جیفری فرینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ایک یا دو سال میں ممکن نہیں۔لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں پانچ سے دس سال لگیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی حالت بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

پچاس یونٹ سے زیادہ بجلی کے استعمال پر سبسڈی ختم کرنا ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ بل ادا نہ کرنے والے علاقوں میں آئندہ دنوں میں مزید لوڈشیڈنگ ہوگی ۔آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت پاکستان نے اتفاق کیا ہے کہ ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ زیادہ کریں گے جہاں لوگ بل ادا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ ایک دو سال میں ختم نہیں ہوگی اس کے خاتمے میں پانچ سے دس سال لگیں گے۔