کابل: ملا عمر کے قریبی ساتھی ابراہیم سادار تحریک طالبان کے نئے عسکری کمانڈر مقرر،ابراہیم سادار پاکستانی جیل میں قید تھے ، رواں سال افغان حکومت کی درخواست پر رہا کیا گیا تھا

جمعرات 15 مئی 2014 07:30

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء) افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا محمد عمر کے قریبی ساتھی ابراہیم سادار کو تحریک طالبان کا نیا عسکری کمانڈر مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نئے ملٹری کمانڈر ابراہیم سادار پاکستانی جیل میں قید تھے جنہیں رواں سال افغان حکومت کی درخواست پر افغانستان کے حوالے کیا گیا تھا ۔ ابراہیم سادار افغان طالبان کے امیر ملا عمر کے قریبی ساتھی ملا منصور کے اتحادی بھی تھے انہی ملا عبدالقیوم ذاکر کی جگہ طالبان کا عسکری کمانڈر بنایا گیا ہے جنہیں گزشتہ ماہ عام انتخابات خراب کرنے میں ناکام ہونے پر ہٹایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :