دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر نے استعفیٰ دیا ،ارکان الیکشن کمیشن بھی استعفیٰ دیں ،چوہدری پرویز الٰہی ، چار حلقوں کا معاملہ حل نہ ہوا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے ،سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل رہے ہیں ، جلد کوئی پیش رفت نظر آئے گی ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 15 مئی 2014 07:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر نے استعفیٰ دیا ، ارکان الیکشن کمیشن کوبھی استعفیٰ دینا چاہیے ان کے رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ چار حلقوں میں دھاندلی کا معاملہ حل نہ کیا تو لوگ سڑکوں پر ہوں گے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل رہے ہیں جلد کوئی پیش رفت نظر آئے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے کی ملاقات میں الیکشن میں دھاندلی کے معاملے پر بات ہوئی ہے تمام اس پر متفق تھے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران استعفیٰ دے دیں ۔ ان کے اپنے اخلاقی طورپر کوئی جواز نہیں ہے چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی پر استعفیٰ دے سکتے ہیں تو ممبران کو بھی استعفے دینے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری آر اوز کو جب خطاب کرتے تھے تو پاکستان بار کونسل ، سپریم کورٹ بار نے اس پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ خطاب نہیں کرنا چاہیے تھا افتخار محمد چوہدری نے الیکشن کے بعد آر او کو بلا کر سرٹیفکیٹ دیئے ۔