وفاقی حکومت کراچی میں امن وامان کے لئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی ،چوہدری نثار علی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید آلات فراہم کئے جائیں گے،تھری جی لائسنس کے اجراء کے بعد غیر قانونی سموں کی بندش کے لئے مزید موثر اقدامات کرنا ہوں گے ، امن وامان کے اجلاس میں گفتگو

جمعرات 15 مئی 2014 07:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی میں امن وامان کے لئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کرئے گی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید آلات فراہم کئے جائیں گے،تھری جی لائنسس کے اجراء کے بعد غیر قانونی سموں کی بندش کے لئے مزید موثر اقدامات کرنا ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنر ہاوس کراچی میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے امن وامان کے اجلاس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وفاقی حکومت امن کے لئے سنجیدہ ہے اور کراچی میں امن اومان کے لئے سندھ حکومت کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غیر قانون سموں کی بندش کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کئے اور2008سے اب تک8لاکھ غیر قانونی سموں کو بند کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ تھری جی لائنسس کے اجراء کے بعد غیر قانوننی سموں کے کاروبار پر مزید موثر کاروائی کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں اسلام آباد میں تمام صوبائی محکمہ داخلہ اور متعلقہ محکموں کا اجلا س طلب کر لیا ہے ۔