پاکستان سے دشمنی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، نریندر مودی ،مضبوط ارادوں سے دوستی کو آگے بڑھائینگے ،مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل نکالا جائے گا ،ہم اپنے ملک کے اندر اس قدر استحکام لائینگے ،پاکستان خود دوستی کی خواہش کریگا ، انٹرویو

جمعرات 15 مئی 2014 07:22

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء) بی جے پی کے نامزد صدارتی امیدوار نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگر مرکز میں ہماری حکومت بنی تو پاکستان کے ساتھ دشمنی بڑھانے کا سوال ہی نہیں ہے بلکہ مضبوط ارادوں اور کام سے پاکستان کے ساتھ دوستی قائم کرینگے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ کشمیر سمیت پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل نکالا جائیگا جبکہ چین کے ساتھ بھی دوستی کے رشتے مضبوط ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے پڑوسیوں کے بارے میں غلط نہیں سوچا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے اندر اس قدر استحکام لائینگے کہ پاکستان خود بھارت کے ساتھ دوستی کی خواہش کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں آنکھ دکھا کر یا جھکا کرنہیں رہا جاسکتا بلکہ آنکھیں ملانا پڑتی ہیں اور یہی ہماری پالیسی ہے ۔