پاکستان کا خود کار مہلک ہتھیاروں کے نظام پر فوری پابندی کا مطالبہ

جمعرات 15 مئی 2014 07:21

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)پاکستان نے خود کار مہلک ہتھیاروں کے نظام یا جان لیوا روبوٹس کی تیاری اور استعمال پر فوری پابندی کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

یہ مطالبہ جنیوا میں پاکستان کے مستقبل مندوب ضمیر اکرم نے اس حوالے سے ماہرین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے روایتی ہتھیاروں کے کنونشن کے طریقہ کار کے تحت پابندی لگائی جائے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ کئی ترقی پذیر اور غیر وابستہ ممالک پابندی کے نفاذ تک اس طرح کے مہلک ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال کے فوری تعطل کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :