خیبر ایجنسی‘شدت پسندوں کا نیٹو گاڑیوں کے ٹرمینل پر راکٹوں سے حملہ ،3گاڑیا ں تبا ہ ، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ،1شدت پسند ہلاک ،پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ ، 10 دہشتگرد ہلاک،14 زخمی ،حملے میں عسکریت پسندوں کی گاڑیاں بھی تباہ ، نازیان میں کالعدم لشکر اسلام کے ٹھکانے پرحملہ کیاگیا ، جاسوس طیارے سے3 میزائل داغے گئے ، پولیٹیکل انتظامیہ، حملے کے بعد ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں علاقے میں خوف و ہراس

جمعرات 15 مئی 2014 07:19

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء) جمرود میں شدت پسندوں نے نیٹو گاڑیوں کے ٹرمینل پر راکٹوں سے حملہ کردیا جس سے تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ، جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں نیٹو گاڑیوں کے ٹرمینل پر شدت پسندوں نے راکٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ٹرمینل میں کھڑی تین گاڑیوں کو آگ لگ گئی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر عسکریت پسندوں سے جوابی کارروائی کی جس سے ایک شدت پسند ہلاک ہوگیا ۔

بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ادھرپاک افغان سرحدی علاقے تازیان میں جاسوس طیارے کے حملے میں دس شدت پسند ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے. میڈیا رپو رٹ کے مطا بق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پاکستانی سرحد کے قریب واقع علاقے تازیان میں جاسوس طیاروں نے شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور میزائل داغے ڈرون حملے میں 10 شدت پسند ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ادھر پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جاسوس طیارے نے پاک افغان سرحدی علاقے نازیان میں کالعدم لشکر اسلام کے ٹھکانے پرحملہ کیا ہے، جاسوس طیارے سے3 میزائل داغیگئے ۔،جبکہ غیرملکی خبررساں ادارے کا سرکا ری ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ حملے میں عسکریت پسندوں کی کچھ گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں پاک افغان سرحد کے قریب دو شدت پسند گروپ پہلے ہی سے آپس میں برسرپیکار ہیں۔ میزائل حملے کے بعد بھی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں جاری ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔