کنٹرول لائن پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کی جوابی کارروائی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 15 مئی 2014 07:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)کنٹرول لائن پرپاک بھارت سیکورٹی فورسزکے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ،علاقے میں خوف وہراس ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی عسکری ذرائع نے کہاہے کہ فائرنگ کایہ تبادلہ اس وقت شروع ہواجب بھارٹی سیکورٹی فورسزنے بٹل سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ شروع کردی اوربھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا۔پاک سیکورٹی فورسزنے منہ توڑجواب دیا۔ذرائع نے بتایاہے کہ فائرنگ کایہ تبادلہ سوادس بجے شروع ہواجورات گئے تک جاری رہا،پاکستانی حکام کاکہناہے کہ رواں ہفتے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پریہ چوتھی بارخلاف ورزی کی گئی ہے ۔