مشرف کیخلاف غداری کیس،حکومت نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ،مشرف کے تین نومبر کے اقدام میں شریک ساتھیوں کا شرکت جرم سے انکار

جمعرات 15 مئی 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15مئی۔2014ء)مشرف غداری کیس میں حکومت نے ایف آ ئی اے کی دو سو سینتیس صفحات پر مشتمل تفتیشی رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش کر دی ، رپورٹ میں مشرف کے تین نومبر کے اقدام میں شریک ساتھیوں نے شرکت جرم سے انکار کیا ہے۔ بدھ کے روز خصوصی عدالت کے جج جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے غداری کیس کی سماعت کی۔

حکومت نے ایف آئی اے کی237 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی رپورٹ میں 24 گواہوں کے بیانات 94 صفحات پر جبکہ بیانات کے علاوہ دیگر دستاویزات 125 صفحات پر مشتمل ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ میں مشرف کے تین نومبر کے اقدام میں شریک ساتھیوں سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول ، گورنر سندھ عشرت العباد ، شریف الدین پیرزادہ اور ملک قیوم نے شرکت جرم سے انکار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 نومبر2007 کو کابینہ کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی تھی۔ تحقیقاتی رپورٹ وکلائے صفائی کے حوالے کی جائے گی۔خصوصی عدالت نے گزشتہ سماعت پر استغاثہ کو مقدمے کی تفتیش سے متعلق دستاویزات اور ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ وکلائے صفائی کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا

متعلقہ عنوان :