مانسہرہ: بااثر ملزمان نے چلتی گاڑی میں سیکنڈ ائر کی طلبہ سے زیادتی کرڈالی ،واقعہ میں ملوث ساتھی لڑکی سمیت تین ملزامان گرفتار ،پہلے بھی زیادتی کے وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ، ڈی پی او

بدھ 14 مئی 2014 08:08

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء) مانسہرہ میں ملزمان چلتی گاڑی میں سیکنڈ ائر کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کرڈالی ، پولیس نے واقع میں ملوث ساتھی لڑکی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ روڈ پر متاثرہ لڑکی کالج سے گھر آرہی تھی کہ متاثرہ لڑکی کی دوست نے ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی تھی انہوں نے لڑکی کو گاڑی میں گھر چھوڑنے کا جھانسہ دیکر مجبور کیا جس پر ملزمان نے چلتی گاڑی میں طلبہ کو درندگی کا نشانہ بنا دیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق مانسہرہ کے بااثر خاندان سے ہے ڈی پی او خرم نے بتایا کہ ساتھی لڑکی سمیت واقع میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کیخلاف قانونی طور پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ڈی پی او خرم نے بتایا کہ تین ملزمان پہلے بھی درندگی کی وارداتوں میں ملوث تھے لیکن بااثر ہونے کی وجہ سے آواز کو دبایا جاتا تھا ۔