شیفیلڈ میں کیانی ہاوٴس کو آگ لگنے سے 5افراد کی موت کا ممکنہ سبب فون اور ٹیبلٹس کا خراب چارجر تھا

بدھ 14 مئی 2014 08:06

شیفیلڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)شیفیلڈ میں کیانی ہاوٴس کو آگ لگنے سے پانچ افراد کی موت کا ممکنہ سبب فون اور ٹیبلٹس کا خراب چارجر تھا۔ شیفیلڈکے اس گھر میں اچانک آگ لگنے سے 9 برس کا ادیان،سات برس کا امان اورانکی شیرخواربہن مناہل جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

بچوں کی 20برس کی آنٹی انعم بھی آگ کی نذرہوئیں اور بچوں کو بچانے کیلئے گھرمیں پھر داخل ہونے والی دادی شبینہ بیگم بھی چل بسی تھیں۔ ویک روڈ پراس واقعہ سے پوری کمیونٹی تشویش میں مبتلاتھی۔ اب حکام کادعویٰ ہے کہ خراب چارجرلیونگ روم میں تھااوراس بات کاقوی امکان ہے کہ اسی کی وجہ سے آگ بھڑکی تاہم ابھی تحقیقات جاری ہے۔ ؎