چوہدری نثار خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں اور پھر انا کا مسئلہ بنا لیا،سینیٹر عبدالنبی بنگش، حکومتی وزیروں کی زبان درست نہیں ہے،وزیر بننے کے بعد گردن میں سریا لگنا درست نہیں ہے، اراکین کے سوال کا جواب ٹھیک نہیں دیا جاتا،رہنما پی پی پی کا سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

بدھ 14 مئی 2014 08:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14مئی۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر عبدالنبی بنگش نے کہا ہے کہ چوہدری نثار خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں اور پھر انا کا مسئلہ بنا لیا ۔ حکومتی وزیروں کی زبان درست نہیں ہے۔ وزیر بننے کے بعد گردن میں سریا لگنا درست نہیں ہے اراکین کے سوال کا جواب ٹھیک نہیں دیئے جاتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سینٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں فخر سے کہتا ہو ں کہ ہم پختون ہیں ہم پر جنگ مسلط کی ہمیں مروا بھی دیا اور دہشتگردی کاالزام بھی لگایا اور اپنی جیبیں بھری ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا رویہ درست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کو لوگوں کی یاد میں عام تعطیل کا ا علان کیا جائے ہم چاہتے ہیں کہ سب کو انصاف ملے اور فوت ہونے والوں کے لیے سندھ حکومت پیکج کااعلان کرے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ غلام بلور صاف آدمی ہیں اگر ان پر ا عتراض ہے تو ان کا کیس نیب کو بھیج دیا جائے کون سا اخلاقی کام ہے کہ جو شخص یہاں موجود نہیں ہے اس کے حوالے سے بات کی جائے ۔ کامران مائیکل نے کہا کہ میں نے کسی کی شخصیت کو ہدف نہیں بنایا مگر اپوزیشن نے مریم نواز کو ٹارگٹ کیا ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ عالمی ادارہ برائے صحت نے سفری پابندیوں کی ایڈوائزری جاری کی ۔

دفتر خارجہ نے اس حوالے سے وضاحت کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں جعلی ویکسین مہم ہوئی جس میں عالمی این جی اوز استعمال ہوئی جس میں انہوں نے شکیل آفریدی کی مثال سامنے ہے ۔ دفتر خارجہ کا بیان تشویشناک ہے اس سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ بیان واضح کرتا ہے کہ اسامہ بن لادن کی تلاش میں جعلی پولیو مہم متحرک تھی ۔ اسامہ بن لادن کے حوالے سے کمیشن کی رپورٹ بھی سامنے نہیں لائی گئی ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ اسامہ ٹریپ کیسے ہوا ۔

کیا وہ پولیو مہم کے ذریعے ہوا یا اندرونی معلومات کے ذریعے ہوا ہے ۔ دفتر خارجہ بیان واپس لے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ شکیل آفریدی کی وجہ سے اسامہ بن لادن ٹریس نہیں ہوا بلکہ اس کی وجہ سے پولیو کی ٹیموں پر حملے ہوئے اقوام متحدہ کا نام غلط تھا شکیل آفریدی کی جعلی مہم کا ذکر تھا سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ پولیو کا معاملہ انتہائی اہم ہے اس حوالے سے تحفظات ہیں جس کا اظہار کیا حکومت نے میٹرو بس جیسے منصوبے شروع کررکھے ہیں میٹرو بس کا منصوبہ چھوڑ کر یہ رقم پولیو پر خرچ کی جائے ۔